ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)تنازعات میں گری ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کا اثر اپ کھلاڑیوں پر بھی پڑنا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ممبئی کرکٹ ٹیم جس نے اتوار کے روز وجے ہزارے ون ڈے ٹرافی کے فائنل میں دہلی کی ٹیم کو شکست دی تھی کے کھلاڑیوں کو اب تک ٹورنامنٹ میں شرکت کی فیس ادا نہیں کی گئی ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم کے سپورٹنگ سٹاف کو بھی فیس ادا نہیں کی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن میں تنازع کی وجہ سے کوئی بھی ایسا عہدیدار نہیں ہے جو ان کی فیس کے بل پر دستخط کرسکے، کھلاڑیوں کے مطابق عام حالات میں ٹیم کے کھلاڑیوں کو سپورٹنگ سٹاف کو ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فیس کی ادائیگی کردی جاتی ہے مگر اس بار فائنل کے بعد بھی ہم فیس کی ادائیگی کے انتظار میں ہیں، ادھر ممبئی ٹیم کے منیجر ارمان کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو اب بھارتی کرکٹ بورڈ میں اٹھائیں گے تاکہ وہاں سے کھلاڑیوں کو سپورٹنگ سٹاف کو براہ راست فیس کی ادائیگی کی جاسکے۔