سچن ٹنڈولکر نے بھوٹان کے کرکٹرز کو ٹپس دیئے


تھمپو(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر جو ان دنوں یونیسف ہینڈ واشنگ مہم کے ایمبیسڈرہیں اور بھوٹان کے دورے پر موجود ہیں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر بھوٹان کی قومی کرکٹ کے کھلاڑیوں کو کرکٹ ٹپس دیئے ہیں، اس حوالے سے سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ ان دونوں بھوٹان میں ہیں اور یہاں کے قومی کرکٹرز کے ساتھ وقت گزار کرانہیں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھوٹان میں کرکٹ کے حوالے سے اچھا ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر انہیں اچھی کوچنگ اور سہولیات مل جائیں تو یہ بھی ایک بہترین ٹیم کا روپ دھار سکتے ہیں، سچن ٹنڈولکر نے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھوٹان کے ایک سکول کے بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

تعارف: newseditor