ٹی ٹین سیزن 2 کا کرکٹ میلہ سجننے کو تیار


دبئی (عبدالرحمن رضا )شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹین سیزن 2 کرکٹ میلا سجنے کو تیار23 نومبر سے شروع ہونیوالی ٹی 10 لیگ میں پاکستان، بنگلہ دیش بھارت،سری لنکا ،افغانستان سمیت مختلف ممالک کے متعددسٹار کھلاڑی پہلی بار ایک ساتھ ان ایکشن نظر آنے کو تیار ،ٹی 10 لیگ کے چئیرمین شاہ جی الملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے امید ہے جلد پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی 10 میں شمولیت کی اجازت دے دے گا۔ کرکٹ دیوانے ہوجائیں تیار،ٹی ٹین کی تیاریاں بڑی تیزی سے جاری ہیں۔۔ٹی 10 لیگ کے چئیرمین شاہ جی الملک کا ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا لیگ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پی سی بی سے جانب سے ایک دو دن تک پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی 10 میں کھیلنے کی امید ہے باقاعدہ اجازت مل جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹین کرکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ ون فیملی کرکٹ کا منشور رکھتا ہے۔ٹی ٹین لیگ کے اونر پارٹنر سعد اللہ خان کا کہنا تھا کہ لیگ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔پہلی بار بھارت سے 7مایہ ناز کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ۔۔اس لیگ کا مقصد کرکٹ کو پرموٹ کرنا ہے۔ ٹی ٹین لیگ کی مقبولیت بتا رہی ہے کہ ٹی ٹین فیوچر آف کرکٹ ہے۔اس منفرد 10 اوورز پر مشتعل ٹی 10 لیگ میں متعدد مشہور بھارتی، پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغٖانی کھلاڑی نظر آئیں گے،،،جس میں شاہد افریدی،راشد خان، زہیر خان اور شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑی نظر آئیں گے۔بارہ دنوں پر مشتمل اس لیگ میں آٹھ ٹیموں کے بیچ ٹاکرا ہوگا،،جن میں کیریلا کنگز، پنجابی لیجنڈز، ماراٹھاعریبیا، بنگال ٹائیگر،دی کراچین،راجپوت، ناردن واریر اور پاکھتونز شامل ہیں۔

تعارف: newseditor