کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) شمیل سی سی کا کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ میں فاتحانہ آغازحریف حسنین سی سی کا 147رنز کا ہدف باآسانی 3وکٹوں پر حاصل کرلیا۔رانا آدرش کے 66رنز اور ذیشان جمیل کے 36رنز کا فتح میں کلیدی کردار ‘ گل زمان کی 2کارامد وکٹیں۔ حمزہ عزیز کی نصف سنچری اور راشد اسلم کی 2وکٹیں ان کی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔نیوی مجید گیٹ گراؤنڈ پر کھیلے گے میچ میں حسنین سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 36.5اوورز میں 145رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ حمزہ عزیز نے 60رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جو 6چوکوں پر مشتمل تھی۔ عثمان حسین نے ایک چوکا لگا کر 20رنز بنائے۔ فیصل ملک کے 15رنز میں ایک چوکا شامل تھا۔ گل زمان نے 9رنز کے عوص 2کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔ظفر علی، ذاکر محمود، محمد الیاس، ذیشان جمیل، رانا آدرش اور اسد خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ جوابی اننگز میں شمیل سی سی نے مطلوبہ ہدف کو 20.2اوورز میں یقینی بنالیا جب 3وکٹوں پر 149رنز اسکور بورڈ پر سجائے گئے۔رانا آدرش نے 66رنز کی اننگز میں 5چھکے اوراتنے ہی چوکے لگا کر اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنایا۔ ذیشان جمیل نے بھی اپنی ٹیم کی کامیابی میں 36رنز کاک حصہ ڈالا جس میں 6چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔علی مہر نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 4چوکوں کی مدد سے 18رنز بنائے۔ امت روی نے 11رنز اسکور کئے۔ ایمپائرز اختر قریشی اور جمیل احمد جبکہ آفیشل اسکورر خیام مصطفی تھے۔