نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)روس کی سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ماریہ شرپووا جو ان دنوں ٹینس کورٹس سے باہر نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن میں مکمل تیاری کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کروں گی، اپنے ایک انٹرویو میں ماریہ شرپووا کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف اور صرف اپنی فٹنس اور کھیل کے معیارکو بہتر بنانے پر توجہ دی رہی ہوں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سال کے آخری مقابلوں سے دستبرداری صرف اور صرف مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے کی تھی اور اب میں سمجھتی ہوں کہ میں آئندہ سال نئے سیزن کیلئے تیار ہوں اور ایک بارپھر عالمی درجہ بندی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کروں گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میری فٹنس اور فارم کی وجہ سے میرے لئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔