ٹیکسی ڈرائیورکو مارنے پر ڈنمار کے فٹبالر نیکلس جیل پہنچ گئے


کوپن ہیگن(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈنمارک معروف فٹبالر نیکلس بینڈٹینر کو ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر پچاس روز جیل کی سزا ہو گئی ہے، نیکلس جو فٹنس مسائل کی وجہ سے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈنمارک کی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے کو اس واقعہ کے بعد ڈینش فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی معطل کردیا ہے جس کےبعد ان کیلئے اب ٹیم میں واپسی تقریباً ناممکن دکھائی دے رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تیس سالہ نیکلس ٹیکسی ڈرائیور مکے اور لاتیں مار رہے ہیں، یہ واقعہ ستمبر کے وسط میں پیش آیا تھا جس کے بعد ٹیکسی ڈرائیور کا جبڑا ٹوٹ گیا تھا عدالت میں نیکلس نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع میں کیا مگران کے وکیل اوران کے دلائل عدالت نے مسترد کرتےہوئےانہیں پچاس روز کیلئے جیل بھیج دیا، ادھر ڈینس فٹبال ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرآپ اس طرح کی حرکات کرینگے تو آپ کی ڈنمارک کی قومی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں لہٰذا نیکلس کو معطل کردیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!