پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ عامرغفاران دنوں پاکستان کےدورےپرہیں، عامر غفار نےپشاور میں اپنے قیام کےدوران قیوم سٹیڈیم اورحیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کھلاڑیوں کیلئے کوچنگ کیمپس لگائے جن میں پاکستان کے نیشنل چیمپئن مراد علی، سیف اللہ، ہارون خان، مسعود خان، عثمان خان، احتشام، حمزہ ابراہیم، زوہیب خان، قاری عدنان، یاسر اسد، احسان، حاشراسد،ملک فراز اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی،کھلاڑیوں کےعلاوہ بیڈمنٹن کے کوچز حیات اللہ، عرفان آفریدی، سید شہزاد علی شاہ، رحمان خان اورندیم خان بھی اس ٹریننگ سیشنز سے مستفید ہوئے، عامرغفار کے ان ٹریننگ کیمپس کا انعقاد نیشنل بک فائونڈیشن کےڈائریکٹر مراد علی مہمند سے آرگنائز کیا تھا ان کے ساتھ ان کی ٹیم ریاض خان، ابراہیم اوراسد غفار میں شامل تھی، عامرغفار نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان اور مراد علی مہمند کا بہترین انداز میں کیمپ منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔