خیبرپختونخواانڈر16 انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ’محکمہ کھیل خیبرپختونخوا اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اشتراک سے انڈر16 انٹرسکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ستمبر کے آخری ہفتے سے تمام اضلاع میں شروع ہوگی ، اس سلسلے میں پی سی بی خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو بابر خان کے زیر صدارت اجلاس قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا جس میں محکمہ کھیل سے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک، ڈائریکٹر یس سپورٹس رشید ہ غزنوی ، ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر قبائلی اضلاع پیر عبداللہ ، سمیت دیگر افسران اور محکمہ تعلیم سے ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سکولز انڈر16 کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں بابر خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میںتمام ڈسٹرکٹس میں ٹرائلز کیلئے سکولز کا انتخاب کیاجائیگا

دوسرے مرحلے میں ہر ڈسٹرکٹس میں سولہ سکولز منتخب کئے جائینگے ان کے درمیان انٹرا سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی جس کے بعد اس کی فائنلسٹ ٹیمیں ہر سٹی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے آل کے پی کے انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کے لئے سامنے آئیں گی جن کے درمیان آل خیبرپختونخوا انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد ہوگی اور یہاں سے ونر اور رنر اپ دو ٹیمیں آل پاکستان مقابلوں کے لئے منتخب ہوں گی اور پاکستان کی سطح پر کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جائے گا اور ان مقابلوں کی ونر ٹیم پاکستان چیمپئن قرار دی جائیگی۔

error: Content is protected !!