لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے، نیشنل اوپن منز، وومنز سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے نئے سوئمرز سامنے آئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کامیاب سوئمرز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے صدر میجر (ر)ماجد وسیم، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور شائقین سوئمنگ کی بڑی تعداد موجود تھی
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے سوئمنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے مکمل تعاون کیا ہے، چیمپئن شپ میں مردو خواتین سوئمرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ہم پرامید ہیں کہ پاکستان میں سوئمنگ کا مستقبل روشن ہے اور ہمارے سوئمرز بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا اظہار کریں گے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھلاڑیوں کو سوئمنگ کمپلیکس، جمنیزیمز اور سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی ہیں جس سے ہمارے کھلاڑی اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ نیشنل اوپن مینز، وومنز سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے سوئمرز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہیں، تمام سوئمرز نے محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ اس میں حصہ لیا جس پر تمام سوئمرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب سوئمرز نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔