وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

 کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے:وفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز

لاہور(نوازگوھر) پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی فاتح لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد ہوئی،

جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز تھیں۔تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سمیرا ستاراور باسکٹ بال ٹیم کے کوچ آصف اقبال خان سمیت دیگر ٹیم آفیشلز نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال ایونٹ میں پہلی پوزیشن، ہاکی اور کرکٹ میں دوسری پوزیشن، اور ٹیبل ٹینس میں تیسری پوزیشن پر رہی،

لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی کھلاڑیوں نے 8 گولڈ، 3 سلور اور 1 برانز میڈل حاصل کرتے ہوئے کل 477 پوائنٹس حاصل کئے یوںپہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کی چمپئن کا تاج اپنے سر سجایا۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں شاندار کارکردگی کو تمام کھلاڑیوں کی انتھک محنت ، ڈائریکٹر سپورٹس سمیرا ستار، باسکٹ بال ٹیم کے کوچ آصف اقبال خان سمیت دیگرکوچز اور آفیشلز کی خوب محنت ، میچ پلاننگ اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔

لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شگفتہ نازنے پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے،

کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جانے چاہیں تاکہ ان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کےساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے سمیت کھیل و کھلاڑی کی سر پرستی کرنے کی ضرورت ہے،

پاکستانی کھلاڑیوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

error: Content is protected !!