سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کےبیٹسمین شان مارش جو کولہے میں تکلیف کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف جاری ون ڈے سیریزکے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے پرامید ہیں کہ وہ کل جمعہ کو جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ ہونگے، شان مارش جنہوں نے گزشتہ سال سیریز کے دوران انگلینڈ کیخلاف دو شاندار سنچریاں سکور کی تھیں کا کہنا ہے کہ وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ جمعہ تک مکمل فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کی ٹیم سیریز کا دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرے گی، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب میں پہلے بہتر ہوں اور ٹیم میں شامل ہونے کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہی ہوگا۔