آسٹریلین فٹبال لیگ پاکستان کا اسلام آباد میں نیشنل چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )آسٹریلین فٹبال لیگ پاکستان کا ایک اہم اجلاس لیگ کے صدر سردار طارق محمود کی صدارت میں  مقامی ہوٹل میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری چوہدری ذوالفقار، سندھ کے صدر سعیدالرحمن، جنوبی پنجاب کے صدر محمدجمیل کامران، سیکریٹری مبارز حسن، سینٹرل پنجاب کے صدر محمد اعجاز خان،سیکریٹری عطاءاللہ خان،انفارمیشن سیکریٹری شہباز احمد، اسلام آباد کے صدر اسدخان سیکریٹری محمد جہانگیر خان، خیبرپختونخواہ کے صدر ڈاکٹر اشفاق سمیت ملک بھر سے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کی کاروائی کا آغاز سعیدالرحمن کی جانب سے کی گئی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ سیکریٹری جنرل چوہدری ذوالفقار نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر کابینہ سے مشاورت کے بعد سردار طارق محمود نے اسلام آباد میں نیشنل آسٹریلین فٹبال لیگ چیمپیئن شپ  مارچ میں منعقد کرانے کا اعلان کیا۔جس میں پنجاب کی دو ٹیموں کے علاوہ سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، A.J.K  کی ٹیمیں شریک ہونگیں۔

error: Content is protected !!