مارک ٹیلر کے کرکٹ آسڑیلیا کے ہائی پرفارمنس منیجر بھی مستعفی


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے بال ٹمپرنگ سکینڈل کی وجہ سے ایک اور عہدیدار نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسڑیلیا کے ہائی پرفارمنس منیجر پیٹ ہوورڈ نے بھی مارک ٹیلر کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، پیٹ ہوورڈ کے عہدے کی مدت 2019 تک تھی تاہم انہوں نے ڈائریکٹر کرکٹ مارک ٹیلر کے مستعفی ہونے کے بعد اپنا استعفیٰ کرکٹ آسڑیلیا کو پیش کردیا ہے، یاد رہے کہ بال ٹمپرنگ تنازع کی وجہ سے ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ،نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے وہ اب تک سات ماہ گزار چکے ہیں جبکہ کیمرون بن کرافٹ جنہوں نے بال ٹمپرنگ کی تھی کی پابندی دسمبر کے مہینے میں ختم ہوجائیگی، بال ٹمپرنگ تنازع کی وجہ سے ٹیم کے کوچ ڈیرل لیمن کو مستعفی ہوناپڑا تھا جبکہ ان کے بعد کرکٹ آسڑیلیا کےچیف ایگزیکٹو جیمز سوترلینڈ کو بھی اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا،پیٹ ہوورڈ جو آسڑیلیا کی رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی ہیں کرکٹ آسڑیلیا کے 2011سے ہائی پرفارمنس منیجر تھے،ان کے مستعفی ہونے کے بعد کرکٹ آسڑیلیا نے اعلان کیا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بلینڈا کلارک قائم مقام ہائی پرفارمنس منیجرکے طور پر کام کرینگی۔

تعارف: newseditor