انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ کے آغاز سے قبل بڑا جھٹکا


گیانا(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے بڑا جھٹکا، فاسٹ بائولر کیتھرین برنٹ بھارت کیخلاف وارم اپ میچ کے دوران ان فٹ ہو گئیں، تفصیلات کےمطابق کیتھرین برنٹ بھارت کیخلاف گیانا میں کھیلے وارم اپ میچ جس میں انگلینڈ کی ٹیم کو گیارہ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا میں فاسٹ بائولر کیتھرین برنٹ کمر میں شدید تکلیف کے باعث صرف پانچ گیندیں ہی کرا سکیں، انگلینڈ کی ٹیم جس نے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہفتے کے روز سری لنکا کیخلاف کھیلنا ہے کیلئے یہ بڑا نقصان کہا جا رہاہے، ڈاکٹر کے مطابق کیتھرین برنٹ کی کمر میں تکلیف ہے اور ابھی یہ بات حتمی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ وہ سری لنکا کیخلاف پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ بن سکیں گی یا نہیں، ان کی فٹنس کا جائزہ لیاجا رہا ہے اور امید ہے کہ وہ اس تکلیف سے جلد نجات حاصل کرلیں گی۔یاد رہے کہ کیتھرین برنٹ نے 2009کے عالمی کپ کےفائنل میں تین وکٹیں حاصل کرکے پہلی دفعہ انگلش ٹیم کو فائنل جتوایا تھا۔

error: Content is protected !!