لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ نے تین سیزن کھیلنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان کردیاہے۔38سالہ محمد حفیظ نے یہ اعلان سوشل میڈیاویب سائٹ ٹویٹر پر کیا
Thanks @PeshawarZalmi & @JAfridi10 for such a great journey of 3yrs full of fond memories. Had fabulous time with U all. Now I decided to go to Draft of @thePSLt20 , Thanks to all fans of @PeshawarZalmi for their unconditional love & support. wishing u all the best for future
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 8, 2018
اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکر گزار ہوں جن کے ساتھ تین سیزن رہنے کا موقع ملا اور بہت سی یادیں بنیں،آپ سب کے ساتھ بہترین وقت گزرا،اب میں نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ،پشاور زلمی کے تمام مداحوں کی جانب سے ملنے محبت اور سپورٹ کے لیے ان کا شکر گزار ہوں،آپ سب کے لیے مستقبل میں بہترین کامیابیوں کے لیے دعا گو رہوں گا ۔
It has indeed been a pleasure to have you with us for the past 3 seasons. We wish you the best of luck for your future and hope you do your best in the upcoming season. Thank you, @MHafeez22.
Best wishes from @PeshawarZalmi & the Zalmi Family. 😊#HumZalmi #Professor pic.twitter.com/mPMxD2Wzhk
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) November 8, 2018