چوہدری ظہور الہیٰ شہید گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 22نومبرسے شروع ہوگا


گجرات(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 22نومبر سے گجرات میں کھیلے جانے والے چوہدری ظہور الہی شہید گولڈ کبڈی کپ (سرکل) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے مطابق ٹورنامنٹ میں تیرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ملک کے نامور اور انٹرنیشنل کھلاڑی شرکت کریں گے ان ٹیموں میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پاکستان آرڈیننس فیکٹری ( پی او ایف) واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں اور کھلاڑی خوب محنت کر رہے ہیں۔

تعارف: newseditor