کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز،نوجوان بائولر شاہین آفریدی مین آف دی سیریز

اسلام آباد (نواز گوھر )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں پاکستان کے 18 سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا شاہین شاہ آفریدی نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور پہلے دونوں میچز میں 4،4 جبکہ آخری ون ڈے میچ میں صرف 4 اوورز میں ہی 18 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی.شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے باؤلر ہیں جنہوں نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ انڈر 19 کے دوران حاصل کیا ہے.19 سال سے کم عُمر میں ون ڈے میچز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بھی پاکستان کے وقار یونس ہی تھے.اس طرح دو انڈر 19 باؤلرز کے پاس ون ڈے کرکٹ میں اب یہ ورلڈ ریکارڈ ہے کہ اُنہوں نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا ہو اور دونوں کا تعلُق پاکستان سے ہے

تعارف: newseditor