عرفان آفریدی کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار، باؤلنگ پر پابندی عائد


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یوگینڈا کے آل راؤنڈر عرفان آفریدی کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ اومان میں جاری آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ میں ڈنمارک کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران عرفان آفریدی کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ کے دوران وڈیو کے ذریعے ان کے باؤلنگ ایکشن کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor