کرکٹ کے علاوہ مصباح الحق کون سا کھیل پسند کرتے ہیں


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ان دنوں کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کھیل رہے ہیں،ایونٹ کا سپر ایٹ مرحلہ جاری ہے، میچ کھیلنے کے بعد مصباح الحق اسنوکر بھی کھیل رہے ہیں ۔اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کے اسنوکر کلب میں ان کا کھیل دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ اسنوکر میں بھی کسی سے کم نہیں ، حریف کھلاڑی کو ٹف ٹائم دیتے نظرآتے ہیں۔بہت کم لوگ جانتے ہیںکہ مصباح الحق فیصل آباد میں اسنوکر کے مقابلے بھی جیت چکے ہیں۔اسنوکر مصباح الحق کا پرانا شوق ہے اور وہ نوے کی دہائی میں ڈسٹرکٹ چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کرکٹ کا آغاز 8 مارچ، 2001ء میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سے کیا اور پاکستان کی طرف سے 53میچزمیں کپتانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

تعارف: newseditor