فیڈرل ٹینس ٹورنامنٹ اتوار25 نومبر سے شروع ہوگا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیڈرل ٹینس ٹورنامنٹ 25 نومبر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگا، اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق مرتضی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ کے لئے خلیل چغتائی کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور عارف قریشی کو ریفری مقرر کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں 6 کیٹگریز مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر- 18، بوائز- 14 اور بوائز گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے تین لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ 31 نومبر تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گا انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 20 نومبر تک اپنے ناموں کا اندراج ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خلیل چغتائی یا ٹورنامنٹ ریفری عارف قریشی کو کروا دیں۔

تعارف: newseditor