قومی ہاکی ٹیم عالمی کپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی


واہگہ(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور سے بھارت پہنچ گئی، آج صبح قومی ہاکی ٹیم بھارت جانے کے لیے براستہ واہگہ بارڈر روانہ ہوئی تھی۔ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبرسے شروع ہو گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔قومی ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کا مشن ورلڈ کپ ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔ٹیم کے کوچ ٹوقیر ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دی گئی ہے۔ہاکی ٹیم کے کوچ نے یہ بھی کہا کہ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں سرپرائز دے گی۔

تعارف: newseditor