سندھ چیئرلیڈنگ اینڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت پہلا چیئرلیڈنگ اوپنگ پروگرام 2021 نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد کیا گیا

کراچی( اسپورٹس رپورٹر ) سندھ چیئرلیڈنگ اینڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت پہلا چیئرلیڈنگ اوپنگ پروگرام 2021 نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد کیا گیا ۔جس کے محمانِ خصوصی ہاکی اولمپئن کامران اشراف تھے۔اس پروگرام میں انٹرنیشنل کھلاڑی وقاص علی خان، محمد مظہر بانی اینڈ صدر چیئرلیڈنگ اور گروپ اسٹنڈز اینڈ پارٹنر اسٹنڈز نے تمام کوچز کو ابتدائی تربیت دی۔اس پروگرام میں موجود سیکریٹری سندھ چیئرلیڈنگ ایوب فیصل اور ممبران میں فہد محمد علی، محمد ارشد، شہزاد علی،محمد زبیر احمد، سید ارشاد حیدر،محمد یوسف،نورین حیدر،صدف عباس،محمد عدیل،فرقان راجا اور دیگر کوچز موجود تھے۔

صدر چیئرلیڈنگ نے اس پروگرام میں آنے والے تمام مہمانِ گرامی اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس کھیل کی پزیرائی کے لیے اسطرح کے کورسز اینڈ ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کرتے رہیں گے۔

error: Content is protected !!