ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ،آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کل کھیلا جائیگا


اینٹیگوا (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل اتوار کو اینٹیگوا میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز میں جاری رہا ،ْایونٹ کے دور ان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے سیمی فائنل میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 71 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ،ْدو فائنلسٹ ٹیموں کی کپتانوں نے میگا ایونٹ کے فائنل میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے۔

error: Content is protected !!