اسلام آباد میں پروریسلنگ مقابلے،عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) سول جج عنبرین اقبال چوہدری نے اسلام آباد میں ہونے والے ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناعی جاری کر دیا ۔ پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ شاہد الحق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رنگ آف پاکستان نامی کمپنی اور اس کے تمام سپانسرز نے اسلام آباد میں ریسلنگ کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو غیر قانونی ہے مذکورہ مقابلوں کو روکنے کا حکم دیا جائے ۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کل بدھ کو فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ درخواست میں رنگ آف پاکستان کے مالک عاصم شاہ ، پرو ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ ، ہم ٹی وی ، چیئرمین پیمرا ، چیئرمین آئی پی او ، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہم ٹی وی پر ریسلنگ کے اشتہار چلائے جا رہے ہیں جبکہ کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ نہیں ہے ۔

 

تعارف: newseditor