پاکستان سپر لیگ7،بابر اعظم کی بیٹنگ کام نہ آئی، زلمی فاتح، کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی ذمہ دارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی اور یوں کراچی کنگز کی ٹیم کپتان کی بہترین اننگز کے باوجود ایک مرتبہ پھر جیت حاصل کرنے میں ناکام ہوئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے لیگ کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے اوپنر حضرت اللہ زازئی نے اپنے روایتی انداز میں بیٹنگ شروع کی اور کنگز کے باؤلرز کو آڑھے ہاتھوں لیا۔

حضرت اللہ زازئی نے 27 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

عمید آصف نے کراچی کنگز کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے حضرت اللہ زازئی کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

کامران اکمل 19 گیندوں پر 20 رنز بنا کر عمید آصف کی وکٹ بن گئے۔

حیدر علی بھی جلد ہی آؤٹ ہوئے تاہم 21 گیندوں پر 16 رنز بنا لیے۔

بین کٹنگ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے، جو 24 رنز بنا کر عمید آصف کی وکٹ بن گئے۔

شعیب ملک نئے نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو معقول اسکور کی طرف گامزن کیا۔

پشاور زلمی نے20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر173رنز بنا لیے ہیں۔

شعیب ملک نے 52 اور شرفین رودرفورڈ نے آؤٹ ہوئے بغیر 9 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ گزشتہ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اوپنر بلے باز شرجیل خان کی صورت میں گری، جب وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کو دوسرا نقصان 3 رنز پر برداشت کرنا پڑا جب صاحبزادہ فرحان بھی کھاتہ کھولے بغیر محمد عمر کی وکٹ بن گئے۔

بابراعظم کا ساتھ دینے کے لیے تیسرے نمبر پر آئن کوکبین آئے اور اسکور 77 رنز تک پہنچایا۔

عثمان قادر نے 31 رنز بنانے والے کوکبین کو پویلین بھیج کر کنگز کی چوتھی وکٹ بھی گرادی۔

کپتان بابراعظم نے اس دوران ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

کنگز کا اسکور 95 رنز تک پہنچا ہی تھا کہ حسین طلعت نے 10 رنز پر کھیلنے والے محمد نبی کو آؤٹ کردیا۔

پشاور زلمی نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کی اور یہ ان کی دوسری جیت ہے۔

error: Content is protected !!