کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم، کلفٹن پر لیثررلیگس ‘سیزن IVمیں کھیلی گئی 2لیگزکااختتام ہوگیا۔پریمئر ڈویثرن میں عبدل ایف سی نے بحیثیت گروپ چمپئن اوررنر اپ گلوری ڈیزجبکہ ڈویثرن ’I‘میںچمپئن ٹارگیرین یونائیٹڈاوررنر اپ گلوری ڈیزنے کراچی انٹراسٹی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 8ٹیموں اور14میچز پر مشتمل پریمئر ڈویثرن میں عبدل ایف سی نے اپنے تمام میچز میں کامیابی حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔گلوری ڈیز کے شعیب پریمئر ڈویثرن کے بہترین گول کیپر قرار پائے جبکہ ڈویثرن ’I‘ میں ٹارگیرین یونائیٹڈ کے گول کیپر ابراہیم کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ ملا۔عبدل ایف سی کے شاہزیب احمد خان اور عفان اور ٹارگیرین یونائیٹڈ کے حماد سموں کو مشترکہ پلیئرز آف دی سیزن ، کے یو ایف ایف وینیو قرار دیا گیا جنہوں نے دوران لیگز یکساں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کئے۔سیزن IVکے آخری راؤنڈ میچز میں عبدل ایف سی نے اپنی جیت کے تسلسل کو جاری رکھا اور حریف ینگ یاران کو3-0سے شکست دے کر سیزن کا کامیاب اختتام کیا۔ عفان نے 2اور تیسرا گول شاہ رخ نے اسکور کیا۔گلوری ڈیز نے اپنے آخری میچ میں فٹسال یونائیٹڈ کو 2-1سے مات دے کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔عبدالباری نے فاتح ٹیم کے دونوں گول اسکور کئے۔ ۔ناکام سائیڈ کے اسد احسان نے خسارے کو کم کیا۔ ڈویثرن ’I‘ میں ٹارگیرین یونائیٹڈ اپنے آخری میچ میں عربین ایف سی کو 4-1سے آؤٹ کلاس کرنے میں کامیاب رہی۔ فاتح ٹیم کے محمد علی، حماد، عبداﷲ اور کین نے ایک ایک بار گیند کو جال کے حوالے کیا۔ عربین ایف سی کا واحد گول سلمان نے اسکور کیا۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کلر ایف سی نے این فیگو کو 2-1سے ناکام کیا۔ سمیر اور علی فاتح ٹیم کے اسکورر تھے۔ ناکام سائیڈ کا واحد گول سمیع نے بنایا۔