جاوید آفریدی،گپی گریوال ملاقات

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی سنگر-اداکار گپی گریوال کی پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات, جاوید آفریدی نے پشاور زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف بیٹ گپی گریوال کو پیش کیاپاکستان کے نجی دورے پر آئے معروف بھارتی سنگر، اداکار اور پروڈیوسر گپی گریوال نے لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی ۔

اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ بھارتی سنگر-اداکار گپی گریوال کے ساتھ اچھی ملاقات رہی۔ انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ گپی گریوال پاکستان میں مہمان نوازی پر خوش ہیں، کھلاڑی اور فنکار ممالک کو قریب لاتے ہیں۔امید ہے مزید بھارتی اداکار پاکستان اور پاکستانی فنکار مسقبل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔۔ جاوید آفریدی نے زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف کرکٹ بیٹ گپی گریوال کو پیش کیا جو انہیں بہت پسند آیا۔ اور پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی کو گڈلک کا پیغام دیا۔

error: Content is protected !!