دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 3 دسمبر سے دبئی میں شروع ہوگا ،ْدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 3 دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دی تھی ،ْدوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور نیوزی لینڈ ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔