بھوبنشوار(سپورٹس لنک رپورٹ) 14 ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو پول اے کے دو میچ کھیلے جائینگے ۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کل جمعرات کو پول اے کے دو میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، سپین، فرانس، دفاعی چمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ، چائنا، بیلجیئم، کینیڈا، جنوی افریقہ، ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا شامل ہیں۔عالمی چمپئن آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔قومی ٹیم کو پاکستان کی ٹیم کو پول سی میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔ عالمی کپ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں میں سے پول میچز کے بعد 8 ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرینگی۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 12 دسمبر سے شروع ہوگا، کوارٹر فائنل مرحلے کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کوالیفائی کرینگی۔ عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔