پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کے قریب کثیرمنزلہ عمارت خریدنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کے قریب کثیرمنزلہ عمارت خریدنے کا امکان، 

کرکٹ بورڈ اور عمارت کے مالک کے درمیان بات چیت جاری یے،

پی سی بی عمارت خرید کر اس میں سیون اسٹار ہوٹل بنانے کا خواہشمندیے،
سیون اسٹار ہوٹل کے لیے مختلف انویسٹرز کے ناموں ہر غورہورہا ہے

ہوٹل کی تعمیر سے انٹرنیشنل ٹیموں کی رہائش و ٹریفک مسائل ختم ہوجائیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ کثیرمنزلہ بلڈنگ خرید لی ۔

ذرائع کے مطابق کثیرالمنزل بلڈنگ 4 ارب روپے میں خریدی گئی، خریدی جانے والی بلڈنگ کوسیون سٹارہوٹل بنایاجائےگا۔ ہوٹل بنانےسےٹیموں کی آمدورفت سے ٹریفک مسائل ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے والی کسی بھی بیرون ملک کی ٹیم کو پرل کونٹینٹل (پی سی) میں رکھا جاتا تھا، تاہم میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لے جانے کے لیے پی سی اور

قزافی سٹیڈیم کے درمیان تمام شاہراہوں کی ٹریفک کو روک دیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید قسم کے ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

error: Content is protected !!