کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاک فلیگ سی سی ، کے سی سی اے زونIIکے زیر اہتمام جاری محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔نیوسنگم اسپورٹس نے سپر اسٹار کو 38رنز سے شکست دے دی۔ حیدر علی کی نصفر سنچری اور ارسلان قریشی کی 36رنز پر 3وکٹوں نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاک فرمان کو جناح سی سی پر 11رنز سے فتح حاصل ہوئی۔ عاقب انور اور محمد کاشان کے 42,42رنز اور غازی ناصر 3وکٹ لے کر نمایاں رہے۔ علی شنواری کی 3وکٹیں اور 67رنز کی اننگز بھی ان کی ٹیم کے کام نہ آسکی جبکہ منور خان کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی۔ایمپائر جلال اکبر اور کوچ قمبر علی نے بالترتیب ارسلان قریشی اور منیر رحمن کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔ پاک فلیگ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں نیوسنگم اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 30اوورز میں تمام وکٹوں پر 201رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ حیدر علی 55رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ندیم حنین نے 43، ارسلان قریشی نے 26اور کاشف سلمان نے 20رنز اسکور کئے۔ ذیشان علی نے 20رنز پر 3حریف کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ اعجاز نے 50رنز پر 2وکٹیں اڑائیں۔ سپر اسٹار کی جوابی اننگز 28.1اوورز میں 164رنز پر تمام ہوگئی۔ آصف نے 37، فیضان نے 30، اسلام الدین نے 22رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلان قریشی نے 36رنز پر 3 کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا وارث علی اور کاشف خان نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ایمپائرز محمد جاوید اور جلال اکبر تھے۔ منصورہ اسپورٹس پر کھیلے گئے میچ میں پاک فرمان نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 35اوورز میں 9وکٹوں پر 191رنز اسکور بک میں درج کرائے۔عاقب انور اورمحمد کاشان نے 42,42رنز کی اننگز کھیلی ۔ سید طیب نے ناقابل شکست 23رنز اورمنیر رحمن نے 20رنز کی باری کھیلی۔ علی شنواری نے 30رنز پر 3مہرے کھسکائے۔ عبدالباسط اور رحمت اﷲ نے 33,33رنز پر 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔جناح سی سی کی جوابی اننگز 33.5اوورز میں اس وقت مکمل ہوگئی جب تمام کھلاڑی 180رنز پر ہمت ہارگئے۔ علی شنواری نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ کے بھی جوہر دکھائے اور 67رنز بنا کرنمایاں رہے۔ منور خان 57کے رنز بھرپور مزاحمت کرتے نظر آئے۔ عبدالباسط نے 20رنز اسکور کئے۔ غازی ناصر 35رنز پر 3جبکہ منیر رحمن، طحہ وقا اور طحہ احسان کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔ایمپائرز سہیل احمد اور غلام محد تھے۔