جنوبی افریقا اور پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر ہارڈس ولجوئین کی پاکستانی کرکٹرز سے دوستیاں


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ پلے آف مرحلے کے لیے پشاور زلمی میں شامل جنوبی افریقا کے فاسٹ باولر ہارڈس ولجوئیبن زلمی فیملی کا حصہ بن کر خوش ہیں اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین وقت گزر رہا ہے،۔ ہارڈس ولجوئین نے کہا کہ یاسر شاہ سے سب سے زیادہ دوستی ہوگئی ہے، شعیب ملک بھی بہترین ٹیم میٹ ہیں۔ اس کے علاوہ بھی تمام پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ اچھا وقت گزررہا ہے


دنیا بھر میں کویڈ19 کی صورتحال کے پیش نظر اب جہاں بھی کرکٹ ہو وہ کسی نعمت سے کم نہیں اور پاکستان میں کرکٹ کھیل کر اچھا محسوس ہورہا ہے پاکستان سپر لیگ پلےآف میچز میں شریک ہوکر خوشی ہورہی ہے ، ہارڈس ولجوئین نے کہا کہ اب تک پریکٹس سیشز اور دونوں پریکٹس میچز بہت مددگار رہے اور وہ اپنی کارکردگی سے زلمی کو ٹائٹل جتوانا چاہتاہیں ۔فاسٹ باولر نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی کمی محسوس ہورہی ہے لیکن ٹیم جیت کے لیے پرامید ہے۔

error: Content is protected !!