(رپورٹ۔۔عبدالرحمان رضا)30 نومبر2018انگلش کرکٹر جونی بریسٹو نے ٹی10 لیگ میں سب سے زیادہ انفردی اننگز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنی ٹیم کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف فتح سے ہمکنارکردیا انہوں نے 24 گیندوں پر 84 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی اس سے قبل ٹی 10 لیگ میں سب سے بڑی انفردی اننگز کا ریکارڈ محمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے ٹی 10 لیگ کے پہلے روز 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
With amazing strokes from Bairstow, the Knights completed the T10 season 2 journey with an amazing win in the last match.#keralaknights #t10league #win #kk #champions #T102018 pic.twitter.com/vUTX6YI76f
— Kerala knights (@KeralaKingsT10) November 30, 2018
جونی بریسٹو نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرکٹ کا یہ فارمیٹ کھیلنے میں انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے میں کرکٹ کا ہرفارمیٹ کھیلنا پسند کرتا ہوں خاص کر ٹی20 ۔ اس فارمیٹ میں کم گیندیں کھیلنے کو ملتی ہیں اس لئے ہرگیند آپ کے لئے نہایت اہم ہوتی ہے اور آپ کوئی بھی بال ضائع کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔بریسٹو کے 24 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے بنے 84 رنز نے بنگال ٹائیگرز کا دیا گیا 123 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی ٹیم کو کرس گیل کے 19 رنز کا تعاون بھی حاصل رہا۔ اس سے قبل بنگال ٹائیگرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے سنیل نارائن کے 52 اور شیرفان رتھرفورڈ 39 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے کیرالہ نائٹس کے بالرز ہاول اور پرنیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جس سے بنگال ٹائیگرز بڑا اسکور نہیں کرسکی کیونکہ ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ وہ ایک بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔