اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہفتہ کو راولپنڈی میں ہوگا۔ جس کی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ کریں گے، قائمقام جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر وحید جٹ نے بتایا کہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
اجلاس میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعجاز کی روح کو ایصال ثواب کے دعائے مغفرت کی جائے گی اور چوہدری محمد اعجاز کی وفات کے باعث خالی ہونے والی جنرل سیکرٹری کی نشست کو الیکشن کے ذریعے پر کیا جائےگی اور آئندہ برس کے لئے سپورٹس کیلنڈر کا بھی اعلان کیا جائےگا، اجلاس میں جنرل کونسل سے منسلک ممبران کے علاوہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور ، پنجاب سپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے علاوہ فیڈریشن سے منسلک محکموں، چاروں صوبوں اور اسلام آبادکے نمائندے بھی شرکت کریں گے