لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شاندار رن آؤٹ کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فٹنس کی مکمل بحالی کے لیے تین ہفتوں سے ڈیڑھ ماہ کا پروگرام دیا ہے جس کی وجہ سے فخر زمان کی پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔فخر زمان نے انجرڈ امام الحق کا خلا پر کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 160 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں محدود اوورز کی کرکٹ کے میچز کھیلے لیکن سیریز سے قبل ان کو وطن واپس بھجوا دیا گیا تھا۔