سرفراز احمد نے ایسا کیا کردیا کہ ٹیم کا ماحول کشیدہ ہو گیا

کیپ ٹائون (سپورٹس لنک رپورٹ)سرفراز احمد کی تنقید کے بعد قومی ٹیم کے بولرز کپتان کی باتوں پر ناراض ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولروں نے سرفراز احمد کی تنقید پر ناگواری کا اظہار کیا ہے ۔ٹیم ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد کے بیان کے بعد ٹیم کا ماحول ناخوشگوار ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز نے کپتان کی پریس ٹاک پر تبصرہ کیا اور کہا کہ جیت ہماری کارکردگی سے ملتی تھی،سرفراز احمد کی بات سے حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔کیپ ٹاؤن میں میڈیا ٹاک کے دوران جنوبی افریقا میں ٹیم کی خرابی کارکردگی کا ملبہ فاسٹ بولرز پر ڈال دیا،انہوں نے ان کی اسپیڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سرفراز احمد میچ کامیابی کے حوالے سے یہ بھی کہا تھاکہ بولرز کو میچ میں 20 وکٹیں لینا ہوگی اور جنوبی افریقی بولرز کی طرح تیز گیند کرانی ہوگی۔

error: Content is protected !!