پریمئر سپر لیگ سیزن II،آئی پی سی نے آئی سی آئی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )کاپوریٹ سیکٹر کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ سیزن IIکے گروپ میچ میں آئی پی سی نے آئی سی آئی پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

ڈیسکون اور تھری ڈی موڈلنگ کا میچ برابر ہونے پر ایک ، ایک پوائنٹ دیا گیا ۔۔ماڈل ٹائون وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئی سی آئی پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آئی پی سی کی جانب سے عمران عدنان نے تین جبکہ عمر فاروق نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آئی پی سی نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔آئی سی آئی کی جانب سے محمد یوسف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

فاتح ٹیم کے عمران عدنان کو بہترین بالنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ڈیسکون اور تھری ڈی موڈلنگ کا میچ برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ دیدیا گیا ۔

تعارف: newseditor