سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور(سجال) اور پاکستان میڈیا یوکے الیون کے درمیان دوستانہ میچ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے نوجوانوں کو صوبہ بھر میں بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، لاہور سمیت کئی شہروں میں فلڈ لائٹس گرائونڈز بنائے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان گرائونڈز میں کھیل کر اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قذافی سٹیڈیم میں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور(سجال)اور پاکستان میڈیا یوکے الیون کی کرکٹ ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، سجال کے صدر عقیل احمد، سیکرٹری اشرف چودھری اور دیگر ممبران نے سٹیڈیم آمد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا پرتپاک استقبال کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان، آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار ، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، اظہر زیدی،سردار نوید حیدر و دیگر بھی موجود تھے، سجال کرکٹ ٹیم نے پاکستان میڈیا یوکے الیون کی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دیدی، سجال کے صدر عقیل احمد نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کو شیلڈ پیش کی

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز پی سی بی ذاکرخان، آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈارنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، سجال کے صدر عقیل احمد اور سیکرٹری اشرف چودھری نے میچ کے انعقاد کے لئے تعاون پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor