شاہین کو بطور ٹی20 کپتان قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔ عاقب جاوید

 

قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے بھی بابر کی کپتانی کے حوالے سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ

بابر بڑے فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھنی چاہی

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے بات کروں تو مستقبل میں ہمارے پاس زیادہ ٹی20 کرکٹ نہیں، ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہین کو بطور ٹی20 کپتان قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں، پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم لگاتار 2 بار ٹائٹل نہیں جیت سکی لیکن شاہین کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے کرکے دکھایا، میرے خیال میں شاداب اور بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم جارح مزاج انداز میں نہیں کھیل رہی۔

 

انہوں نے کہا کہ شاہین دلیر فیصلے کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، ان فیصلوں کی وجہ سے اسی وجہ سے وہ بعض اوقات تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔

error: Content is protected !!