لیثررلیگز کانادرن ایریاز ہنزہ، گلگت اورگیزرمیں آغاز ہوگیا

گلگت (سپورٹس لنک رپورٹ)لیثررلیگز نے پاکستان کے نادرن ایریاز ہنزہ، گلگت اور گیزرمیں بیک وقت ہفتہ وار لیگز کا آغاز کردیا۔ اان دنوں وہاں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور مقامی کھلاڑی برف سے ڈھکی ہوئی وادیوں میں لیثررلیگز کے مقابلوں سے پوری طرح محظوظ ہورہے ہیں ۔لیثررز لیگز نے نادرن ایریاز کے کھلاڑیوں کو نہ صرف فٹبال کی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا ہے بلکہ ان کھلاڑیوں کیلئے لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کھیلنے کا موقع بھی فراہم کردیا اور نیشنل چمپئن کی فاتح کو آئی ایس ایف اے ورلڈ کپ میں بھی کھیلنے کا سنہری موقع بھی حاصل ہوگا۔ نادرن ایریاز کے کھلاڑیوں کو ماضی میں نظر انداز کی جاتا رہا ہے لیکن ٹرنک والا فیملی نے لیثررلیگز کے ذریعہ برف پوش علاقوں سے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی دھارے میںشامل کرنے کے اقدامات کررہا ہے جسے نہ صرف مقامی بلکہ ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ نادرن ایریاز کے ہنزہ، گلگت اور گیزرمیں 8,8ٹیموں کی لیگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لیگز میں ہر ٹیم اپنے گروپ میں 14,14میچز کھیلے گی جو ہفتہ وار ہونگے۔اور یہ مقابلے ساڑھے تین ماہ جاری رہیں گے اور اس دوران تمام کھلاڑی نہ صرف ان مقابلوں سے محظوظ ہونگے بلکہ ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ پہلے وہ نیشنل چمپئن شپ میں اپنی جگہ مستحکم کریں اور پھر ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہوکر فاتح کی حیثیت سے اکتوبر 2019میں یونان کا ٹکٹ حاصل کریں۔

تعارف: newseditor