خیبرپختونخوا کے ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے باقاعدہ طور پر کیمپ کا افتتاح کیااس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل’ٹینس کوچز سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’دس روزہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد لاہور اور اسلام آباد میں ہونیوالے چار قومی مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت ان کھلاڑیوں کو مواقع’سہولتیں اور حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ وہ مزید آگے جائیں انہوں نے کہا کہ تسلسل کیساتھ ٹورنامنٹس اور کیمپوں کا انعقاد کرتے ہیں جس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوا ہے جونیئر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنیں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے پاس ہیں سینئرز میں بھی ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں جو ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں اور آنے والے وقت میں ہمارے مزید اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔

error: Content is protected !!