سلہٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جمعرات کو ایک دن آرام کے بعد لیگ میں (کل ) ہفتہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں رواں لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے اور پہلے میچ میں رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ سکسرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ چٹاگانگ ویکنگز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں دوسرے میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔