ویمنز بیگ بیش لیگ کے سیمی فائنلز کل کھیلیں جائیںگے

کینبرا (سپورٹس لنک رپورٹ) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، لیگ کے سیمی فائنلز (کل) ہفتہ کو کھیلے جائینگے، لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، سڈنی تھنڈر، برسبین ہیٹ، سڈنی سکسرز اور میلبورن رینی گیڈز کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، لیگ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔لیگ میں (کل) ہفتہ کو دونوں سیمی فائنل میچز کھیلے جائینگے۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں سڈنی تھنڈر کا مقابلہ برسبین ہیٹ سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ سڈنی سکسرز اور میلبورن رینی گیڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!