اسلام آباد مریڈین سپر فٹبال لیگ آئندہ ماہ شروع ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ آئندہ ماہ فروری سے اکبر فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہو گی ،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ سپر لیگ کی تیاریاں زورو شور پر ہیں اور لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن میں سی ڈی اے کلب، اسلام آباداکیڈمی کلب، روور کلب، اکبر کلب ،ایورگرین کلب، مہران کلب، ہماکلب اور راوی کلب شامل ہیں لیگ کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے ۔

تعارف: newseditor