انٹر ڈویژنل مینز ٹگ آف وار چیمپیئن شپ کا خیرپور میں رنگارنگ آغاز

خیرپور(سپورٹس لنک رپورٹ)انٹر ڈویژنل مینز ٹگ آف وار چیمپیئن شپ کا خیرپور میں رنگارنگ آغاز ہوگیا۔ڈویژنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے تعاون سے دلشاد پارک گرائونڈ میں مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر پروفیسر ڈاکٹر لطف علی شاہ نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی اور تمام معزز مہمانوں عنایت علی ڈھوٹ، پروفیسر جاوید رسول،پروفیسر نجم الحسن، سید زاکر حسین زیدی،افتخار حسین اور دیگر کو آرگنائزنگ سیکریٹری ذوالفقار علی ڈھوٹ نے کمیٹی ممبران غلام مرتضی ڈھوٹ، عرفان علی ڈھوٹ اور سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سکریٹری جاوید اقبال بیگ کے ساتھ خوش آمدید کہا اور انہیں اجرک کے تحائف پیش کیئے۔افتتاح کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد،سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کی ٹیموں نے اپنے آفیشلز،محمد منصور علی، محمد ندیم، عائشہ ارم، پرویز احمد شیخ، محمد کلیم، شفقت مکانی اور غلام مرتضی اور شاہزیب اعوان کے ہمراہ تالیوں کی گونچ اور علاقائی دھن پر مارچ پاسٹ کیا۔ایونٹ کے افتتاح کے اعلان سے قبل قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

کھیلے گئے افتتاحی میچ میں کراچی نے لاڑکانہ کو 2-0 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔بعد ازاں کھیلے گئے دیگر گروپ میچز میں حیدرآباد نے سکھر کو،کراچی نے میرپورخاص کو، شہید بینظیرآباد نے سکھر کو 2-1 سے، لاڑکانہ نے میرپور خاص کو 2-0 سے اور حیدرآباد نے عضلات شکن مقابلے کے بعد شہید بینظیرآباد کو عضلات شکن مقابلے کے بعد 2-1 پل سے شکست دے دی۔اس طرح کراچی،شہید بینظیرآباد،لاڑکانہ اور حیدرآباد نے فائنل فور میں جگہ بنالی۔میچز کو محمد اختر، محمد اصغر،محمد شہمیر عباسی، نصرت حسین،محمد ندیم اور دیگر نے سپروائز کیا۔سیمی فائنلز میں کراچی کا مقابلہ شہید بینظیرآباد ڈویژن سے اور حیدرآباد کا مقابلہ لاڑکانہ سے ہوگا۔

error: Content is protected !!