لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نےآئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کی معطلی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے پابندی کا شکار کپتان سرفراز احمد کو جنوبی افریقا سے وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، سرفراز احمد کو وطن واپس بلارہے ہیں،شعیب ملک بقیہ ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسل پرستی پر مبنی بیانات کی سکتی سے مذمت کرتے ہیں،سرفراز احمدکی جگہ محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔