اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ پاکستان اور نیپال کے مابین انٹرلوپ فرسٹ انٹرنیشنل ویمن بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹپانچ میچوں کیسیریز میں اسلام آباد میں ہونے والے میچوں کیلئے انتظامات مکمل کرلئے۔ غیر ملکی خواتین ٹیم کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ نیپال کی ویمنز بلائندکرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے مابین پانچ میچوں کی سیریزکا پہلا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے دو میچز اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ سیریز کا دوسرا میچ 31 جنوری کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد جبکہ یکم فروری کو تیسرا میچ ڈویژنل پبلک سکول گرائونڈ فیصل آباد میں ہو گا جبکہ سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ3 اور 4 فروری کو اسلام آبادکے شالیمار کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ نے اس سیریز کو پہلی بین الاقوامی سیریز قرار دیا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان جو سیریز کھیلی گئی تھی، اس کی منظوری ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ سے نہیں لی گئی تھی۔