قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا

لاہور(این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کے ناموں کا اعلان کل ( بدھ ) کے روز کیا جائے گا ۔پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔اعلان کے بعد ہیڈ کوچ پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے پلانز سے متعلق میڈیا کو آگاہی فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق اور بولنگ کوچ کے لیے سابق عظیم گیند باز وقار یونس کو مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر بھی بنایا جائے گا۔

error: Content is protected !!