سیری اے کے میچز میں کرسٹیانو رونالڈو کی یووینٹس سرفہرست

روم (سپورٹس لنک رپورٹ) اطالوی کلب یووینٹس کا کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ مہنگا ترین معاہدہ کام دکھانے لگا، سیری اے کے میچ میں سپر اسٹار نے آخری لمحے پنلٹی کک پر گول کر کے فتح دلا دی، ٹیم کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔اٹالین لیگ سیری اے کا اہم میچ یووینٹس اور لیسو کے درمیان ہوا۔ پہلے ہاف میں سرتوڑ کوششوں کے باوجود کوئی گول نہ ہوسکا۔ انسٹھویں منٹ کینcan کے اون گول نے لیسو کو برتری دلائی ، کنسیلوCanceloکے گول نے حساب برابر کر دیا جس سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ آخری لمحے مہنگے ترین معاہدے والے کرسٹیانو رونالڈو نے برتری کا حق ادا کر دیا۔خوبصورت پنلٹی گول سے ٹیم کو دو ایک فتح دلائی جس سے یووینٹس کی ٹاپ پوزیشن پر گیارہ پوائنٹ کے فرق سے گرفت زیادہ مضبوط ہو گئی۔

error: Content is protected !!