ویسٹ انڈیز سے شکست،سابق کپتان جویریہ کیا کہتی ہیں؟

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان ودودکہتے ہیں کہ آج کے میچ میں سُپر اوور تک بات نہیں آنی چاہیے تھی، میچ ہمیں پہلے ہی جیت لینا چاہیے تھا۔سابق کپتان جویریہ خان آج کے دوسرے میچ میں مسلسل ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کے ہاتھوں شکست کے حولے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے ساتھ ہماری ٹیم کا موازنہ درست نہیں، اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔جویریہ خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ٹارگٹ کم نہیں تھا، تاہم آخری اوور میں میچ ہاتھ سے نکل گیا۔واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے جانے والے ویمن ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے مسلسل دوسرے روز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہے۔

تعارف: newseditor